سيالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں پوليس اہلکار کی رکشے پر مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ خاتون شادی میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران پٹرولنگ پولیس کے اہلکار وقاص مسعود نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسی۔
ترجمان پوليس کے مطابق اہلکار نے ناکے پر رکشہ نہ روکنے پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقيقات کرکے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/xNipwHk
No comments:
Post a Comment