بھارتی قيادت خطےميں عدم استحکام کا باعث ہے، وزيراعظم عمران خان

وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ بھارتی قيادت خطے کے عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے بھارت کا جارحانہ رويہ اور ہندتوا نظريہ علاقائی امن کيلئے خطرہ ہے۔

بيجنگ ميں تھنک ٹينکس ،يونيورسٹيوں اور پاکستان اسٹڈی سينٹرکے سربراہان اورنمائندوں سے گفتگو ميں عمران خان نے کشمير کا مقدمہ پيش کيا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی قيادت خطے کے عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکريہ ادا کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور ديا کہ وہ بھی مقبوضہ وادی ميں مظالم بند کرانے کيلئے اپنا کردار ادا کرے۔

چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین اور سیاسی مشاورتی کانفرنس کے وائس چیئرمین سے ملاقات ميں سي پيک کے جاری منصوبوں کی پيش رفت اور مستقبل کے اقدامات کی تياريوں پرتبادلہ خيال ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ابتدائی منصوبوں نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل دیا اس موقع پر انہون نے منصوبے کی بروقت تکميل کااعادہ بھي کيا۔

بیجنگ: ونٹراولمپکس کا افتتاح، تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 6 فروری تک چین میں قیام کریں گے ، دورہ کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ عمران خان پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں کرونا وباء کے باوجود 140 تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اظہار ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/GZvPDN0

No comments:

Post a Comment

Main Post

Trump Media to merge with fusion energy firm in $6bn deal

The company behind President Trump's Truth Social platform makes a surprising move into the energy sector. from BBC News https://ift.t...