
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیئے، 2 سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور واقعے کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران بلگتر کے علاقے میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد کمانڈر مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی اورپنجگور میں فورسزپر حملے، 12جوان شہید، 15دہشتگردہلاک، مشیرداخلہ بلوچستان
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سمیر عرف بحر، الطاف عرف لالک اور پھیلن بلوچ شامل ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ہوشاب اور پنجگور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید جانیے: پنجگوراورنوشکی حملے:وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں الرٹ جاری
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے فورسز کے کیمپوں پر حملے کئے، جس میں 12 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/gVNe2Ed
No comments:
Post a Comment