حکومت کا عوام کو ریلیف، رقم کہاں سے آئے گی؟

وزیراعظم عمران خان عوام کو 4 مہينے کیئے بڑا ريليف دينے کا اعلان کيا ہے، شوکت ترین کہتے ہیں کہ اس پر تقریباً 300 ارب روپے لگیں گے، حکومت اس رقم کا بندوبست کيسے کرے گی؟۔ وفاقی وزیر اور وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے بتا ديا۔

وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ پیکج کا اعلان سوچ سمجھ کر کیا ہے، فنڈنگ نہ ہوتی تو آئی ایم ایف اعتراض کرتا، یہ 250 سے 300 ارب روپے کا پیکج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیکیج کیلئے پی ایس ڈی پی سےکچھ پیسے لیں گے، احساس فنڈز سےبھی رقم لی جائیگی، کچھ پیسے آئی ایم ایف کے کرونا فنڈز سے لیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سے 5 سال میں آئی ٹی کی 50 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کریں گے۔

مزید جانیے: وزیراعظم کا پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں آئی ٹی سیکٹر کیلئے بھی 100 فیصد ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے آئی ٹی پیکیج پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلے سے آئی ٹی انڈسٹری کو فائدہ، ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو لین دین کی آزادی حاصل ہوگی، رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے استشنیٰ مل گیا۔

دوسری جانب سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ 4 مہينوں کا ريليف دينے سے حکومت کا خسارہ نہيں بڑھےگا، اس سال توقع سے زيادہ حکومت کی آمدنی بڑھی، 300 ارب روپے 4 مہينے کا ريليف دينے کیلئے کافی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے بہت سے اداروں کا منافع ريليف ميں استعمال ہوسکتا ہے، گزشتہ سال کرونا کی مد ميں آئی ايم ايف سے 1.4 ارب ڈالر ملے، آئی ایف ایس سے ملنے والی رقم استعمال نہيں ہوئی تھی وہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/SY4ah0L

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...