ڈاکٹر عامر لیاقت کا ہم شکل شخص مقبول ہوگیا


پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا ہم شکل شخص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے عامر لیاقت کے ہم شکل شخص عثمان فیروزی نے حال ہی میں اردو پوائنٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتے تھے تب انہیں اپنے ٹیچر نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت کے نہ صرف ہم شکل ہیں بلکہ ان کا انداز بھی ان سے ملتا ہے۔

عثمان فیروزی کا کہناتھا کہ اس وقت وہ شوق سے عامر لیاقت کا پروگرام عالم آن لائن دیکھتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اسکالر و ٹی وی میزبان کے بات کرنے کے انداز، لباس اور دیگر اسٹائل کو بھی کاپی کرنا شروع کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان فیروزی نے بتایا کہ ان کی تاحال ایک بھی شادی نہیں ہوئی مگر ان کے ہم شکل نے تین شادیاں کرلیں۔

واضح رہے کہ معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کے اعلان کے بعد سرخیوں میں ہیں، اس حوالے سے انہوں نے میڈیا ٹالک شوز میں بتایا کہ وہ کسی طرح سے دانیہ شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔



from SAMAA https://ift.tt/yjGWhik

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...