ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ پر زیادتی کا الزام لگ گیا

سیشن عدالت نے لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں نبیل عرف بھولا ریکارڈ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوٸی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا زیادتی کا کوٸی واقعہ پیش نہیں آیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے الزامات غلط ہیں لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے، عدالت نے ابتداٸی سماعت کے بعد عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو پانچ مارچ تک ملزم کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزم کو شامل تفتش ہونے کا حکم دے دیا۔

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ میں بے گناہ ہوں شائستہ نامی لڑکی مبینہ طور پر بلیک میلر ہے میرے پاس ہوٹل خود آئی اور مجھ پر جھوٹا الزام لگا دیا۔

خیال رہے معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/0zDWqNY

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...