ملتان سلطانز پاکستان سپرلیگ7 فائنل میں پہنچ گیا، لاہورقلندرز کوشکست

پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقرر 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

مزید جانیے: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کاہدف

لاہور قلندرز 164 رنز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بناسکی، فخر زمان کے جارحانہ 63 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے، انہوں نے 45 گیندوں کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کامران غلام 20، عبداللہ شفیق 5، ہیری بروکس 13، سمت پٹیل 11، فل سالٹ ایک، ڈیوڈ ویزے 8، شاہین آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ولی نے 2، آصف آفریدی، رومان رئیس اور خوشدل شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی پہلی دو وکٹیں 50 رنز پر گریں تاہم کپتان محمد رضوان اور رائیلی روسو نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز تک پہنچادیا، دونوں کے درمیان 113 رنز کی شراکت ہوئی، محمد رضوان 53 اور رائیلی روسو 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

شاہنواز دہانی کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کو فائنل تک رسائی کیلئے ایک اور موقع ملے گا، جمعرات 24 فروری کو ہونیوالے پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ان کا مقابلہ جمعہ 25 فروری کو ہوگا، جس کی فاتح ٹیم اتوار 27 فروری کو فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/OUEHjAX

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...