معروف پاکستانی یوٹیوبر تیمور صلاح الدین عرف مورو ٹی وی ڈیبیو کرنے والے ہیں ۔
مورو بھی ٹیلی ویژن اسکرین پر اسی طرح سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جیسے گزشتہ برس یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ڈرامہ چپکے چپکے سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا ۔
مورو رمضان المبارک کے خصوصی مزاحیہ پراجیکٹ پریستان میں جلوہ گر ہونگے، اس ڈرامہ میں وہ اداکارہ میرا سیٹھی کے ساتھ اہم کردار ادا کرینگے ۔
ڈرامہ چپکے چپکے کی مقبول ترین جوڑی ارسلان نصیر، ایمن سلیم کے ساتھ ساتھ میرب علی اور جنید جمشید نیازی بھی اس ڈرامہ کا حصہ ہونگے ۔
واضح رہے کہ مورو ایک یوٹیوبر، موسیقار اور کانٹینٹ تخلیق کرنے والے آرٹسٹ ہیں جو کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر مواد بنا رہا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/PIU4gWHAF
No comments:
Post a Comment