ویڈیو:مہنگائی کا طوفان اور وفاقی وزراء کے نرالے مشورے

مہنگائی کی منہ زور آندھی حکومت کے سارے دعوے اڑا لے جارہی ہے عوام دہائياں دے رہے ہيں مگر وفاقی وزراء مہنگائی کے مختلف جواز پیش کرنے کے ساتھ نرالے مشورے بھی ديتے ہيں۔

عوام کے سب سے بڑے مسئلے پر عوام کے نمائندے کبھی روٹی کم کھانے تو کبھی پھيکی چائے پينے کی تجويز ديتے ہیں۔

آٹے، چينی، دال، چاول غرض ہر چيز کی قيمت تاريخ کی بلند ترين سطح پر پہنچ گئی۔ بجلی، پيٹرول، گيس کی قيمتوں کو بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ عوام بلبلا رہے ہيں مگر وزرا کے بيانات جلتی پر تيل چھڑکتے ہيں۔

وزيراعظم مہنگائی کا اعتراف تو کرتے ہيں ليکن ساتھ يہ دعویٰ بھی ہے کہ پاکستان اب بھی سستا ترين ملک ہے اور ملک میں جنوبی ايشيا ميں سب سے سستا پيٹرول دستیاب ہے۔

مہنگائی ايکسپريس جی ڈی پی کی رفتار کو مات دے چکی ہے ليکن وزيراعظم مطمئن ہيں، حکومت وعدہ تو کر رہی ہے کہ اچھے دن آئيں گے ليکن عوام اعتبار کرنے پر تيار نہيں۔



from SAMAA https://ift.tt/tgjYvqP0O

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...