پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے 217 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ریلی روسو اور ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ اننگز کھیلیں دونوں نے بالترتیب 67 اور 71 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 42 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز 23، پال اسٹرلنگ 19، رحمان اللہ گرباز اور آصف علی 15، 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4، ڈیوڈ ویلی 3 جبکہ انور علی اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سلطانز نے ریلی روسو اور ٹم ڈیوڈ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 217 رنز اسکور کیے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/LJpIM1RZP
No comments:
Post a Comment