ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز کیخلاف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق مقامی آبادی نے دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گن، دستی بم سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔

 واضح رہے کہ 20 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں5دہشت گرد مارے گئے تھے۔

 اس سے قبل 5 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کا ہلاک کر دیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/zIlMYTu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...