پی ایس ایل7:ہوم گراؤنڈ پر قلندرز نےسلطانز کو زیر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے ناقابل شکست رہنے کا بھرم توڑ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے قلندرز نے 20 اوورز کے اختتام تک 182 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور محض 19.2 اوورز میں میں 130 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود 8، کپتان محمد رضوان 20، صہیب مقصود 29، ٹم ڈیوڈ 24 جبکہ خوشدل شاہ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، زمان خان، راشد خان اور شاہین آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے جس میں فخر زمان اور کامران غلام نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنز جوڑے، دونوں کھلاڑی باالترتیب 60 اور 42 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ہوم گراؤنڈ پر مڈل آرڈر بلےباز محمد حفیظ بھی جارحانہ فارم میں نظر آئے انہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، سابق کپتان کی اننگز میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو جبکہ انور علی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/3MGEdZn

No comments:

Post a Comment

Main Post

'They took all the women here': Rape survivors recall horror of DR Congo jailbreak

Women recall being raped in prison in DR Congo, as chaos broke out after rebels advanced on Goma city. from BBC News https://ift.tt/wkXP7i...