
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز مایوس کن رہا ، اوپنر شرجیل خان اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے دیگر کھلاڑیوں میں محمد نبی 10، عامر یامین 20 جبکہ نائب کپتان عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کنگز کی جانب سے ایان کاک بین نے 31 اور کپتان بابراعظم نے 90 رنز بناکر نمایاں رہے، انکی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم انکے علاؤہ کوئی بلےباز بابراعظم کا ساتھ دینے میں ناکام رہا۔

زلمی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عمر نے 3 جبکہ شعیب ملک، حسین طلعت اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر حضرت اللہ زازئی نے 41 جبکہ نائب کپتان شعیب ملک نے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 21، حیدر علی 16 اور بین کنٹنگ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں کراچی کنگز کو شکست دیکر 4 میچز میں 2 کامیابیاں سمیٹ لی ہیں۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے مسلسل چاروں میچز میں شکست کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/Q6ritFc
No comments:
Post a Comment