استحکام پاکستان پارٹی کا آفیشل فیس بک پیج لانچ کردیا گیا،ٹویٹراکائونٹ بھی ایکٹو کردیاگیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے کام مکمل کر لیا گیا،اورپارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھی ایکٹو کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کی ایکٹویٹیز سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئےفیس بک لانچ کردیاگیاہے جبکہ آفیشل ٹوئیٹراکاؤنٹ بھی ایکٹیو کردیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ جہانگیر ترین اورعلیم خان کی میڈیا ٹیمیں مشترکہ طور پرچلائیں گی۔
آئی پی پی کے آفیشل فیس بک پیج کے کورفوٹو میں پارٹی پرچم کی تصویر نمایاں ہے۔آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی تصویربھِی نمایاں ہے۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔
پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدرعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد درخواست دی جائےگی۔ رجسٹریشن کا عمل رواں ہفتے مکمل کرلیا جائےگا
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nJI8dmC
No comments:
Post a Comment