بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق خدابادان کے علاقے میں گاڑی کے قریب زورداد دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد پولیس اور بی ڈی اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی ہے ، حالت خطرے سے باہر ہے ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NQB2zGo
No comments:
Post a Comment