نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق فیصلہ ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا فیصلے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہو گا۔

اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی ، اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیا جا رہے تھے۔

فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jYilmkA

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...