حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؑ کے مزارکو سالانہ تقریب میں عرق گلاب سے غسل دیاگیا

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزارکی سالانہ غسل کی تقریب ہوئی ،مزار کو عرق گلاب سے غسل دیاگیا ۔اورتقریب کے بعد نعت خوانی اورملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف داتا گنج بخش کے مزارکوغسل دینے کی تقریب میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوردیگرسیاسی ومذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملکی سلامتی کےلئے دعائیں کی گئیں، نعت خوائوں نے کلام بھِی پیش کیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزار سے ملحقہ توسیعی منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا اور“نذرانہ آن لائن “ ایپ کا افتتاح بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کاکہناتھانگران حکومت نے توسیع کاتاریخی کام کیا۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کاکہناتھاکہ سید الشہدا امام عالی مقام کی شخصیت سے ہمیں صبر، ہمت ، عزم اور حوصلے کا پیغام ملتا ہے ،محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اورامن وامان یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6U3o1VG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Slovak opposition protests as PM Fico warns of coup

Tens of thousands come onto the streets, as Robert Fico threatens to deport foreigners he says are fomenting a coup. from BBC News https:/...