رضوانہ تشدد کیس،مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،شزا فاطمہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی شزافاطمہ نےچیئرپرسن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا کے ہمراہ اسلام آباد میں تشدد کانشانہ بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ کی لاہور کے جنرل ہسپتال میں عیادت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شزافاطمہ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بہترین علاج توکیا جارہا ہے، لیکن اس کی حالت ابھی تک بہتر نہیں ہے کوئی کتنا بھی بااثرکیوں نہ ہو ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی دی گئی ضمانت پرافسوس ہوا ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے تھی کیونکہ ابھی تک بچی کی حالت بہتر نہیں ہوئی ، بچی کو آج آکسیجن کی ضرورت پڑی ہے اسپتال انتظامیہ بہترین علاج کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو ملازم رکھنا بھی غیر قانونی ہے،ایف آئی آر پر بچی کے والدین کو کچھ تحفظات ہیں۔

اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ رائٹس عائشہ رضا نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس کا بڑا مطالبہ ہے کہ کمسن بچی رضوانہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔

عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ معصوم کی حالت دیکھی نہیں جارہی۔ ملزمان چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں بچی کو انصاف دلاکر رہیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1PRkCMT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...