بابر اعظم کا بیٹنگ کمپنیوں کے لوگو لگانے سے صاف انکار

سری لنکا میں ہونے والی ایل پی ایل لیگ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی جرسی پر بیٹنگ کمپنیوں کے لوگو لگانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک کھیلا جائے گا۔ کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو سائن کیا ہے جو کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔

اسٹرائیکرز نے ایک بیٹنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن پاکستانی سٹار جو کہ حال ہی میں حج سے واپس آئے ہیں، نے کمپنی کا لوگو پہننے سے انکار کردیا کیونکہ اسلام میں شرط حرام ہے۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے میں شرط بھی شامل تھی، فرنچائز نے بابر اعظم کے فیصلے کا احترام بھی کیا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اور ان کے اوپننگ پارٹنر محمد رضوان حج کرنے کے بعد پاکستان واپس آگئے ہیں۔ قومی اسکواڈ کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل دونوں کراچی میں تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DSV9nCZ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...