کرم تنگی ڈیم پر 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل

خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان میں تعمیر ہونے والے کرم تنگی ڈیم پر 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر واپڈا انجینئر ظہور حسین نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا اور 80.9 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ڈیم کے اسٹیج II کے ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈی پر کام جاری ہے جسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ ان منصوبوں سے توانائی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے اور خیبر پختونخوا میں سبز انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کرم تنگی ڈیم کم لاگت کا ماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کاوسیع رقبہ بھی سیراب کیا جاسکے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0g2VJsO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...