ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جبکہ گیس کی پیداوار مستحکم رہی۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق 16جولائی کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67344 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.3 فیصد زیاد ہے۔

اس دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65854بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3296 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم ہے۔

اسی طرح ملک میں گیس کی اوسط پیداوار 3301 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط پیداوار 30951 ، پی پی ایل 11820، پی او ایل 4684 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1096 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 750، پی او ایل 64، پی پی ایل 625 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fWIiBar

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...