پنجاب کے سرکاری ملازمین نے وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات منظورہونے پر دھرنا ختم کردیا۔
لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب کے سرکاری ملازمین کا دھرنا مطالبات منظور ہونے پر ختم کردیا گیا، سرکاری ملازمین کا دھرناتنخواہوں میں وفاق کی طرزپراضافےکیلئے5دن سےجاری تھا۔
سرکاری ملازمین سےوزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پرمشیرملک احمد خان نے مذاکرات کیے، اوروفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےسمیت دیگر مطالبات منظورکر لئے، جس کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن18جولائی تک جاری ہوگا۔
سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیرملک احمد خان نےمطالبات کی منظوری کا وعدہ کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pFv1yrw
No comments:
Post a Comment