اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نےپی ٹی آئی کی زبان بولی،فضل الرحمان

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ اورجمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب کو پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگ اسرائیل کوتسلیم کرنے کا کہتےرہےہیں، پاکستان میں آج کےوقت میں ناجائزگرفتاریاں کس کی زبان ہیں؟ اقوام متحدہ میں اسرائیل کےمندوب نےپی ٹی آئی کی زبان بولی۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کےپہلےوزیراعظم نےخارجہ پالیسی پرپہلاپالیسی بیان دیا،لہٰذااسرائیل اپنےقیام کےبعدسےپاکستان کےخاتمے کاہدف رکھتاہے،ہم تہذیب کےساتھ سیاسی اوراقتصادی جنگ لڑرہےہیں،قیام پاکستان کیلئےبرصغیرکےلاکھوں مسلمانوں نےقربانیاں دیں،اسرائیل کی خارجہ پالیسی کی اساس اوربنیادی ہدف ایک نوزائیدہ مسلم ریاست کاخاتمہ ہوگا۔

امیر جے یوآئی نے کہا کہ مغرب دہشتگردی کےنام پرپوری دنیاکوبلیک میل کررہاہے،مذہب سےجنگ نہیں لڑی جاسکتی،امریکاافغانستان سےشکست کھاکرنکلا،مدارس،علما نےآئین اورریاست کاساتھ دیا،مدارس اورعلماکی بےقدری کروگےتوپاکستان کاتحفظ کرنےوالاکوئی نہیں رہےگا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ نائن الیون کےبعدکی پالیسیوں نےپاکستان کی مذہبی شناخت ختم کردی،پاکستان میں جنسی تشددکی باتیں کس نےکی ہیں،ساڑھے3سال حکومت کرنےوالاشخص پلانٹڈتھا،اس شخص کوپاکستان کےخاتمےکاایجنڈادیاگیاتھا،ثابت کریں گےملک کےوفادارہم ہیں،یہ ملک کسی کےباپ کی جاگیرنہیں،ہم حفاظت کیلئےکافی ہیں،کسی کواپنی آزادی پرحملے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حرمین شریفین ہمارےلیےمقدمات مقامات ہیں،اسلام دشمن قوتوں کی نظریں حرمین پربھی ہیں،امت مسلمہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئےمیدان میں رہےگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/k9EySFY

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...