وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسرار ترین کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ پر وفاقی وزیراسرار ترین کے چچا زاد بھائی شہزاد ترین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور راہگیر بچہ زخمی ہوا ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی بچہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد یوسف اور ضیا الدین کے نام سے ہوئی ہے ، محمد یوسف لیویز اہلکار تھا ، جاں بحق ہونے والا لیویز اہلکار شہزاد ترین کا محافظ اور دوسرا منشی تھا ۔ آٹھ سالہ زخمی بچے کی شناخت ضبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/e3cS6vb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...