وزیراعظم شہباز شریف سے ترک سفیر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات ، مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اپنےحالیہ دورہ ترکیہ کے دوران شاندار مہمان نوازی پر صدر رجب طیب اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین بردارانہ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے جبکہ ترک کمپنیوں کی اس حوالے سے گہری دلچسپی خوش آئند ہے۔

وزیرِ اعظم نے ترک سفیر کو صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے دورے کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریٹیو کونسل کے ساتویں اجلاس کیلئے ترک صدر کے پاکستان کے دورے کا منتظر ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MWAr5bB

No comments:

Post a Comment

Main Post

Currency crash and visa crackdowns force Indian students to rethink studying abroad

A weaker rupee and tougher immigration rules are pushing Indian students away from popular destinations like the US and UK. from BBC News ...