جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جسے کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس اقبال احمد کاسی جسٹس شوکت علی رخشانی جسٹس گل حسن ترین جسٹس محمدعامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں ۔
ان ججز کے ناموں کی منظوری کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 13 ہو جائے گی جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججز کی مستقلی کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eBFQpPr
No comments:
Post a Comment