ساف فٹبال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گی، بھارت نے گرین شرٹس کو 4-0 سے پچھاڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں کرکٹ کا راج ہے، فٹ بال اب بھی انتہائی مقبول ہے، بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں جنوبی ایشیا فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ کے افتتاحی دن کے لیے ٹیم بسوں کی آمد پر شائقین کافی محظوظ ہوئے۔
میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سینکڑوں پولیس ، سکیورٹی گارڈز کے ساتھ سکیورٹی کا حصار بنایا گیاتھا، حکام کے مطابق میچ کے دوران ضرورت سے زیادہ احتیاط برتی گئی تھی۔
میچ کے دوران ہوم گراؤنڈ پر عوام کی کافی بڑی تعداد موجود تھی، بھارتی کپتان سنیل چیھتری تین گول داغے، جبکہ اودنتا سنگھ نے ایک اور گول کر کے میزبان اور چیمپئن شپ ٹائٹل ہولڈرز انڈیا کو چار گول سے فتح دلائی۔
اے ایف پی کے مطابق میچ کے دوران میڈیکل کے 20 سالہ طالب علم ہرش وردھن نے کہا کہ بھارت پاکستان دشمنی… چاہے وہ فٹ بال ہو یا کرکٹ، یہ دوسرے میچوں سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔ ایک ہندوستانی کے طور پر میں ہندوستان کی حمایت کرتا ہوں۔ لیکن مخالف کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
بنگلور میں مقیم 27 سالہ سافٹ ویئر انجینئر یوگیتا راجیشور نے کہا کہ وہ ہفتوں سے“ میچ میں ہندوستان کا ساتھ دینے کی منتظر تھی۔مجھے پاکستان کے یہاں آنے اور ان کے معاشی بحران اور ممالک کے درمیان بہت زیادہ تناؤ کے پیش نظر کھیلنے کے جذبے کی تعریف کرنی ہوگی۔مجھے یقین ہے کہ کھیل ہمیں متحد کرتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان یوسف بٹ نے میچ سے قبل اے ایف پی کو بتایا تھا کہ بطور کھلاڑی، ہم کھیلوں کی طاقت کو سمجھتے ہیں کہ وہ سیاسی حدود سے تجاوز کرنے اور قوموں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2014 میں بھارت میں فٹ بال کھیلا تھا اور دو میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش میں 2018 SAFF چیمپئن شپ میں ان کا مقابلہ ہوا، جس میں بھارت نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت اور پاکستان آٹھ ملکی ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے میں کویت اور نیپال کے ساتھ ہیں۔ گروپ بی میں لبنان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ فائنل 4 جولائی کو شیڈول ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/v3IDWXB
No comments:
Post a Comment