داسو پراجیکٹ پر اہم پیش رفتکنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مین ڈیم سائٹ کی بالائی جانب کنکریٹ سے تعمیر کئے گئے سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو High flow) (سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا۔

ڈیزائن کے مطابق سٹارٹر ڈیم دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کی بلندی سطح سمندر سے 785میٹر ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کو سطح سمندر سے 798 میٹرکی بلندی تک تعمیر کیا جائے گا۔سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ جون میں مکمل ہوا جو پراجیکٹ ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

ہائی فلو سیزن شروع ہونے پر اب دریائے سندھ کا پانی مذکورہ مقصد کے لئے تعمیر کی گئی دو ڈائی ورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے۔

ڈیزائن کے مطابق دریا کا کچھ پانی پہلے مرحلے میں تعمیر کئے گئے سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے۔ ہائی فلو سیزن کے بعد اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کے دوسرے مرحلے پر تعمیراتی کام شروع ہوگا، اور اسے آئندہ لو فلو (Low flow) سیزن کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TwiY1VE

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...