لائنل میسی نے پی ایس جی اور کریم بینزما نے ریال میڈریڈ کو خیرباد کہہ دیا

فٹبال کی دنیا کے دو چمکتے ستاروں کے قدم اب سعودی فٹبال لیگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ معروف فٹبالرلائنل میسی کا فرنچ کلب پی ایس جی کے ساتھ سفر تمام ہوگیا جبکہ اسٹار فٹبالر کریم بینزما نے بھی چودہ سال بعد اسپیشن کلب ریال میڈریڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

پانچ بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے والے کریم بینزما سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں ،اسے تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل قرار دیا جارہا ہے ۔

لائنل میسی کو بھی سعودی پرو لیگ میں شامل کلب الہلال کی جانب سے چار سو ملین ڈالرز کی نہایت پرکشش آفر ہے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈ پہلے ہی النصر فٹبال کلب کا حصہ ہیں ۔

خیال رہے کہ سعودی عرب دو ہزار تیس کے ورلڈ کپ فٹبال کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RJs2vaA

No comments:

Post a Comment

Main Post

The '9/11 mastermind' wants to plead guilty. Why is the US trying to stop him?

The accused mastermind of the 9/11 terror attacks will no longer plead guilty on Friday, after the US government objected. from BBC News h...