قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے عملے کو لاہور سے سیالکوٹ ایئرپورٹ لے جانے والی گاڑی کو کامونکی کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے پی آئی اے کی 2 فضائی میزبان اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے، ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو بڑے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کی ٹیم دیکھ بھال کے لئے متعلقہ اسپتال پہنچ گئی ہے، زخمی فضائی میزبانوں کو پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز نمبر پی کے 179 پر فرائض انجام دینے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/C1ZRP04
No comments:
Post a Comment