دیوالیہ کے بھنور میں پھنسی کشتی کنارے لگ گئی ۔ پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاہدے پر معاشی ماہرین نے خوشی کا اظہار کیا ۔ بزنس کمیونٹی نے ڈیل کونیم مردہ معیشت کیلئے آکسیجن کے مترادف قرار دیا ۔
معروف صنعتکاراورچیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نےاپنے ویڈیو بیان میںپاکستان کی آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل سےغیرملکی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال، اسٹاک ایکسچینج بہتر، روپیہ تگڑا ہوگا۔
زبیر موتی والا نے کہا کہ امید ہے اس سے ملک میں معاشی استحکام آئےگا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اب ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دی جائے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کا راستہ آئی ایم ایف معاہدہ ہی تھا ۔ ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر کے آنے کی راہ کھل گئی ۔ دس بارہ ارب ڈالر ان اداروں سے مل جائیں گے ۔
ماہرین معیشت اور بزنس کمیونٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ بڑھانے پر کام کرنا ہوگا ۔ اوراوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ ملک بھیجنے میں آسانی بھی فراہم کرنا ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OSjsoXB
No comments:
Post a Comment