میٹا نے فیس بک ریلز اورٹیمپلیٹ سمیت متعدد نئے ٹول متعارف کر ادیئے

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک ریلزاورٹیمپلیٹ میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئے ٹول متعارف کرادیئے، یہ نئے ٹول فیس بک ریلز کی ایڈیٹنگ، رسائی بڑھانے اور نئے ٹیمپلیٹ کی شکل میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

میٹا کی جانب سے ڈیش بورڈکی گئی تبدیلیاں میں ہیش ٹیگ، ٹاپ ٹرینڈز، مقبول ریلز اور دیگر فیچرز شامل ہیں،دوسرے مرحلے میں ریلز میں ٹیکسٹ، آڈیو اورمیوزک وغیرہ شامل کرنے کے آپشن کو بہتربنایا گیاہے جو سب ایک ہی ایڈیٹنگ ونڈو میں ظاہر ہوں گے۔ اس سے ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے پروفیشنل اکاؤنٹس رکھنے والوں کو فیس بک پر اپنی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بھی روزانہ کی چیک لسٹ اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں، اس سے مداحوں کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

میٹا نےایک اور دلچسپ فیچر، ”کری ایٹرز ٹو فالو“ جو نیوزفیڈز میں ظاہر ہوتا ہےسے نئے ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو فروغ مل سکتا ہے۔ اس میں پروفیشنل موڈ کری ایٹرز کو فالو بٹن بھی فراہم کیا گیا ہے جو ان کے نام اور کمنٹس کے ساتھ ظاہر ہوگا،لیکن اس پر بس نہیں ہے بلکہ میٹا نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں پروفیشنل صارفین کے لیے مزید سہولیات پیش کرے گا۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے میٹا نے ٹِک ٹاک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسے آزمایا ہے، یعنی ڈیش بورڈ ٹک ٹاک کے کری ایٹو سینٹر کی طرح بن سکتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EMBapqk

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...