پاکستان فٹبال ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے بھارت جانے کی اجازت دے دی ،ونوں وزارتوں کی جانب سے پاکستان فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا۔
پاکستان فٹبال ٹیم ماریشیس سے بھارت جانے کے لئے ویزے لگوائے گی ،اور ساف چیمپئن شپ 2023 کھیلنے کیلئے ماریشیس سے بھارت روانہ ہوگی ،پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی ۔
ساف چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائے گی ،پا کستان فٹبال ٹیم اس وقت چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشیس میں موجود ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NkQOhs6
No comments:
Post a Comment