فرنچ اوپن، جوکووچ نے ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

فرانس کے شہر پیرس میں نوواک جوکوچ نے فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپر روڈ کو سات چھ چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ نے تیسری بار فرنچ اوپن اور مجموعی طور پر تئیسواں گرینڈ سلام جیتا۔ انہوں نے رافیل نڈال کا بائیس گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ توڑا۔

ان دونوں سے پہلے یہ ریکارڈ راجر فیڈرر کے پاس تھا جنہوں نے بیس گرینڈ سلام جیتے تھے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے ریکارڈ دس بار آسٹریلین اوپن، سات بار ومبلڈن اور تین بار یوایس اوپن ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے۔

وہ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ایک بار پھر ورلڈ نمبر ون بھی بن گئے اور سپین کے نوجوان کھلاڑی کارلوس الکراز سے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن چھین لی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yUkTQ9I

No comments:

Post a Comment

Main Post

Thousands of Parisians evacuated as WW2 bomb detonated

Residents within a 450m radius of the device were told to leave their homes while it was neutralised. from BBC News https://ift.tt/mBNvAhd...