پنجاب میں چودہ مئی کوانتخابات کرانے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا فیصلہ برقرار رہے گا یا نہیں؟؟ فیصلے کا دن آ پہنچا۔الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج کرے گا۔ سپریم کورٹ رولزکے تحت نظرثانی درخواست فیصلہ سنانے والا بینچ ہی سنتا ہے۔
دلچسپ امریہ ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پردائر ہونے والی نظرثانی درخواست پرسماعت 15 مئی یعنی اس وقت ہوگی جب اس پرعملدرآمد بھی ممکن نہیں ہوگا۔عدالتی رولز کے مطابق نظرثانی درخواست کا دائرہ کارمحدود ہونے کی وجہ سے منظوری کے امکانات کم جبکہ خارج ہونے کے زیادہ ہیں۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں حکومت پرفنڈزاورسکیورٹی کی عدم فراہمی پرتوہین عدالت کی لٹکتی تلوارہٹ جائے گی۔ درخواست خارج ہوئی تو بھی وقت گزرنے کی وجہ سے انتخابات گزشتہ تاریخ پر نہیں ہوسکیں گے۔
محدود دائرہکاروالی نظرثانی درخواست پر سماعت انتخابات کیلئے دی گئی تاریخ کے بھی ایک دن بعد مقرر کی گئی ہے،سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pW4R5eQ
No comments:
Post a Comment