پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا آج دیا جائے گا تاہم دھرنا سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر دیا جائے گا یا کسی اور جگہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کی قیادت سربراہ جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ف ) مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔
اسلام آباد پھراداروں میں مبینہ تناؤ اور سیاسی احتجاج کے اعلانات کی زد میں ہے۔پی ڈی ایم سربراہ مولان افضل الرحمان ریڈزون میں احتجاج اور دھرنے کیلئے تیارہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا احتجاج کی حد تک حمایت اور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پراتحادیوں میں اختلافات موجود ہیں،اسلام آباد خصوصاً ریڈ زون کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکار سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/K5XTz0j
No comments:
Post a Comment