وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات بلوچستان کے علاقے پشین میں متوقع ہے اور پاک ایران دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملاقات کے لیے 18 مئی کو خصوصی طور پر بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

ایران کی جانب سے سرکاری حکام اور شہباز شریف مشترکہ طور پر ایران سے 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان اس وقت ایران سے 200 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے۔ بجلی کی درآمد کو 500 میگاواٹ تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کرنے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بریفنگ بھی دیں گے۔ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ دیگر دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Io9hred

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...