دہی، کھٹائی اور میٹھے گول گپوں کے بعد، اب پیش ہیں چکن گول گپے

گول گپوں کے شوقین افراد کے لیئے چکن گول گپوں کی نئی ورائٹی نے دھوم مچا دی، ذائقہ ایسا کہ کھانے والے کھاتے رہ جائیں۔

گول گپے توسب ہی کھاتے رہتے ہیں ،فیورٹ بھی بہت ہیں اوربہت سی جگہوں کے مشہوربھی ہیں،لیکن چکن گول گپوں پہلے کبھی نہیں کھائے ہونگے۔

ملتان میں چاچا عمردین کے گول گپوں کے بچے بڑے سبھی دیوانے ہیں، روایتی بارہ مصالحے اورچکن کا تڑکے کیساتھ ذائقہ ایسا کہ کھانے والے انگلیاں چاٹنے رہ جائیں۔

ملتانی چٹوروں کی موجیں لگ گئی ہیں،جہاں شام ڈھلتے ہی شوقین افراد اس چھوٹے سے سٹال کا رخ کرتے ہیں، اورخستہ اورکرارے گول گپوں کے ساتھ کھٹائی کا الگ سے گلاس غٹاغٹ چڑھاکرمزے اڑانے میں مصروف ہیں۔

گول گپے فروش چاچا عمردین کا کہنا ہے کہ شروع میں سب سے پہلے میں نمکین شروع کیے تھے، اسکے بعد میٹھے شروع کیے تھے، اوراب چکن والے شروع کیے الحمدللہ چکن کا رسپانس صحیح مل رہا ہے، میٹھوں کا رسپانس بھی صحیح مل رہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KITpdEz

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...