جے یوآئی کااعتراض : پی ٹی آئی کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کل (3مئی ) کوبلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں جے یوآئی کے اعتراض پرپی ٹی آئی نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

موجودہ ملکی صورتحال پرعوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس3مئی کو اسلام آباد کےمقامی ہوٹل میں صبح 10 بجےہوگی، تاہم جمعیت علما اسلام کے اعتراض پر تحریک انصاف نےآل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی شرکت نہیں کرے گی ۔

جے یو آئی نے اے این پی کے ساتھ رابطہ کیا اورپی ٹی آئی کو دعوت دینے پرتحفظات سےآگاہ کیا،جےیوآئی کےاعتراض کےبعدپی ٹی آئی نے کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ واپس لےلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اورسابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ اے این پی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی، تاہم جمعیت علما اسلام کے اعتراض پراب ہم نہیں جائیں گے،قیادت نے منع کردیا ہے کہ این این پی کی اے پی سی نہیں نہیں جانا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخارنے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سےاے پی سی میں نہ آنےسےمتعلق آگاہ نہیں کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mECgawM

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...