ریڈیوپاکستان پشاورکا مرکزی گیٹ چُرانے والا ملزم گرفتار

پشاورمیں ریڈیوپاکستان کے مرکزی گیٹ کوچُرانے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا ، ملزم نے دروازہ کباڑی کو نوہزارمیں فروخت کیا تھا ، جس پر پولیس نے دکاندارکوبھی شامل تفتیش کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکے تاریخی ریڈیواسٹیشن پرپہل کر کے دھاوا بولنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے دھر لیا۔ ملزم نے 10 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو اسٹیشن کا مرکزی دروازہ توڑاتھا۔ جس کے بعد مظاہرین نے اندر داخل ہوکرریکارڈ اورعمارت کو جلا ڈالا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے گیٹ برآمد کر لیا اور گیٹ خریدنے والے کباڑیے کو بھی شامل تفتیش کرلیا ۔ملزم عمر نے ریڈیو پاکستان کا گیٹ کباڑی پرنو ہزارروپے کا فروخت کیا تھا۔

پولیس اب تک ریڈیو پاکستان حملے میں ملوث 43 ملزموں کر گرفتار کر چکی ہے۔ جبکہ دیگر ملوث افراد کی شناخت کا عمل بھی جارہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/e3BH4Ws

No comments:

Post a Comment

Main Post

'We have been ready for so long': Thailand legalises same-sex marriage

It means LGBT couples now have the same rights as any other couple - the culmination of a decades-long campaign. from BBC News https://ift...