حکومت نے توہین پارلیمنٹ کے معاملے پرقانون سازی کیلئے اقدامات تیزکردیئے

حکومت نے توہین پارلیمنٹ کے مرتکب افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے قائمہ کمیٹی استحقاق میں قانون سازی کیلئےاقدامات تیز کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے توہین پارلیمنٹ کے مرتکب افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےقائمہ کمیٹی استحقاق میں قانون سازی کیلئے اقدامات تیز کر دیئے، اورتوہین پارلیمنٹ کا بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے مطابق توہین پارلیمنٹ سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویزسامنے آئی ہے،جس کے تحتپارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تجویز دی گئی ہے کہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے برابر تعداد میں اراکین شامل کئے جائیں،کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرےگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ توہین پارلیمنٹ کے مرتکب فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے، توہین پارلیمنٹ بل میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی جائیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ekAro0y

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr