کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے ایڈوائزی جاری کردی

صوبہ سندھ کے محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری ایڈوائزری کے مطابق کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) کے حالیہ رپورٹ ہونے والے کیسز ، زیادہ بیماری کی منتقلی کے خطرے اور آئندہ عید الاضحی کے دوران سی سی ایچ ایف کے کیسز میں متوقع اضافے کی پیش نظر،صورتحال سے چوکنا رہنا اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کی اشد ضروری ہے۔

جاری ایڈوائزری کے مطابق مختلف گھریلو اور دیگر جانور وںکی جلد میں وائرس موجود ہوتا ہے،جانور سے انسان میں منتقلی کا طریقہ ٹک کے کاٹنے ، ذبح کے دوران یا اس کے فوراً بعد جانور کے متاثرہ خون سے ممکن ہوتا ہے۔

ایڈوائزی کے مطابق اسپتالوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جن میں متاثرہ کیسز کے لیے علیحدہ وارڈ یا بیڈز مختص کرنا ، صحت کے کارکنوں کے ذریعے انفیکشن کنٹرول کے معیاری طریقوں جیسے ہاتھ کی صفائی، دستانے، ذاتی تحفظ کے آلات کے استعمال کے ذریعےسی سی ایچ ایف کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز کو ہینڈل کرنا اور خطرناک فضلہ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔

جاری ایڈوائزی کے مطابق مویشی منڈیوں میں کیمپ لگانے اور بینرز اور پوسٹر کے ذریعے معاشرے کو سی سی ایچ ایف کے پھیلاؤ کے خلاف ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کے بارے میں آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، اپنے متعلقہ اداروں میں فوکل پرسن برائے بیماری CCHF کو ان کی تفصیلات (سیل نمبر اور ای میل ایڈریس) دستخط کر کے حکام بالا سے شیئر کریں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ سرویلنس افسران کو معائنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے،فوری طور پر سی سی ایچ ایف کے کسی بھی مشتبہ کیس کی اطلاع سے متعلقہ اتھارٹی کو بروقت مناسب کارروائی کرنے کے لیے تیار کرنی چاہیے۔

ایڈوائزی میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ سی سی ایچ ایف کو کنٹرول کرنے اور معاشرے میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی ترتیب میں محلق بیماری کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qcC0Ou1

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr