یوٹیوب کاایک ماہ بعد ہی اسٹوریزکا آپشن ختم کرنے کااعلان

دنیا کی معروف ترین ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نےایک ماہ بعد ہی اسٹوریز کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔یوٹیوب نے اشتہارات سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اپنے باضابطہ اعلان میں کہا ہے کہ آج یوٹیوب پر تخلیق کے بہت سے طریقے ہیں جن میں کمیونٹی پوسٹس ہیں، شارٹس ہیں اور طویل مدت کی ویڈیوز شامل ہیں۔ لیکن اب اسٹوریز اپنی کشش کھورہی ہیں اور 26 جون 2023 سے انہیں بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ اس تاریخ کو جو اسٹوری پوسٹ کی جائے گی وہ بھی اگلے سات روز میں غائب ہوجائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹوریز کی آپشن کا مقصد یہ تھا کہ تخلیق کاروں کو صارفین سے جڑنے کا ایک نیا راستہ فراہم کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے فل اسکرین آپشن بھی رکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔یوٹیوب Shorts سے پیسہ کمائیں، کون سی ویڈیوز مونیٹائزیشن کی اہل ہونگی؟

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یوٹیوب شارٹس نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ دوم شاید کمپنی اس کاکوئی متبادل بھی پیش کرے۔ تاہم یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ اسٹوریز وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں جس کی توقع کی جارہی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/65pZYbM

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...