بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، جبکہ ورلڈکپ کے وینیوز کا اعلان بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے سائیڈلائن میٹنگ میں کیا جائے گا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل کونسل میٹنگ بعد جے شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے آج بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی ،بی سی سی آئی ورلڈکپ کے لیے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دے گا،میٹنگ میں فیصلہ کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں کیا جائےگا، ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کےبعد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل فائنل کے موقع پر سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کرکٹ کے نمائندوں سے غیر رسمی اجلاس ہو گا، غیر رسمی اجلاس میں ایشیا کپ کے لیے بنائے جانے والے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی، ایشیا کپ کو سری لنکا میں کروائے جانے کاامکان ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EyTBeht
No comments:
Post a Comment