سپریم کورٹ نے پیشی کیلئےعمران خان کوبلٹ پروف مرسیڈیزگاڑی فراہم کرنےسے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔
ترجمان سپریم کورٹ نےوفاقی وزیراحسن اقبال کےٹویٹ پروضاحت جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا ہےعمران خان کوعدالت لانےکیلئےبلٹ پروف مرسیڈیزفراہم نہیں کی تھی۔
ترجمان عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عدالت نےعمران خان کوساڑھے4بجےپیش کرنےکاحکم دیاتھا،جبکہ اسلام آبادپولیس نےعمران خان کو6بجےکےقریب عدالت میں پیش کیا،پولیس کےمطابق عمران خان کیلئےمحفوظ ٹرانسپورٹ کابندوبست کرنےمیں وقت لگا۔
ترجمان کے مطابق عمران خان کیلئےمرسیڈیزگاڑی کابندوبست اسلام آبادپولیس نےکیاتھا،سپریم کورٹ طلب کئےگئےافرادکوسفری سہولت فراہم نہیں کرتی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/g2yZDCs
No comments:
Post a Comment