امریکا میں پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے فرانسیسی کو چت کر دیا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے امریکا میں کراٹے کامبیٹ میں اپنا دوسرا مقابلہ جیت لیا۔ شکست حریف کھلاڑی نے مشتعل ہوکر تماشائیوں پر کرسیاں پھینک دیں۔

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں لائٹ ویٹ کیٹگری میں پاکستانی کھلاڑی کا مقابلہ فرانس کے 23 سالہ ٹومی ایزوزا سے تھا۔

تین راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے پہلے راؤنڈ کے آغاز میں ہی ٹومی ایزوزا نے شاہ زیب رند پر زبردست حملہ کیا اور انہیں گرانے کی کوشش کی لیکن زیادہ دیر تک ایزوزا کے داؤ پیچ چل نہ سکے۔

باقی دو راؤنڈز میں شاہ زیب رند حاوی رہے اور حریف کھلاڑی پر جارحانہ انداز میں تابڑ توڑ حملے کیے۔

اس طرح تین تین منٹ کے تین راؤنڈز مشتمل مقابلے کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی فاتح قرار پائے۔

میچ میں جیت کے بعد پاکستانی تماشائیوں نے شاہ زیب کے حق میں بھر پور نعرے لگائے جبکہ کھلاڑی نے قومی پرچم بلند کیا اور اس کے بعد سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کیا۔

مقابلہ ہارنے پر فرانسیسی کھلاڑی اور ان کے کوچ آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے شاہ زیب کے حق میں نعرے لگانے والے پاکستانی تماشائیوں پر کرسی پھینکی۔ اس دوران سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی۔

اس موقع پر شاہ زیب رند نے فرانسیسی کھلاڑی کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں پر کرسیاں پھینکنا شرمناک ہے۔

خیال رہے کہ مارشل آرٹس مقابلوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس پلیئر کا زبردست ریکارڈ ہے۔ ابھی تک 75 مقابلے جیتے اور صرف چار ہارے ہیں، اور 60 فیصد مقابلوں میں مخالفین کو ناک آؤٹ کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Vshjz9H

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...