چیف جسٹس عمر بندیال اورجسٹس فائزعیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی ملاقاتیں

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کے درمیان ملاقات تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں اہم مقدمات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بھی اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیا ل رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن اور حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/QkY3gF9

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...