نوازشریف نے ثاقب نثار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن کے سربراہ اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےنوازشریف نے اپنے یقین کا اظہارکیا کہ ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے ثاقب نثار پرملک کے آئین کی خلاف ورزی کرکے قانون شکنی کا الزام لگایا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے یہ ریمارکس سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے تبصرے کے جواب میں آئے ہیں، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزام لگایا تھا کہ وہ ججوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے مفادات کے خلاف کام کیا تھا۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سابق چیف جسٹس کے بارے میں جوکہنا چاہتا ہوں، مائیکروفون پر نہیں کہہ سکتا، جو لوگ قانون توڑتے ہیں وہ براہ راست جیل جاتے ہیں، ثاقب نثار کیا دفاع کریں گے؟



from Samaa - Latest News https://ift.tt/oR6TWbL

No comments:

Post a Comment

Main Post

'If we don't scream, they won't listen to us': Student protesters speak to BBC in Paris

Student protesters in France have told the BBC's James Waterhouse that they will continue to take action until change has been made. The...