سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دو بار انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کے کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرفتار
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 امن دشمنوں کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم مئی کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 امن دشمنوں کو گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
بیان کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0udFP7W
No comments:
Post a Comment