بابر اعظم اپنے بچپن کے محلے میں عید منانے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے بچپن کے محلے میں عید منانے پہنچ گئے۔بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے اور چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔

بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر بھی جاری کیں۔

اس موقع پر بابر کا کہنا تھاکہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں سب کو عید مبارک ہو۔خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pEWPamh

No comments:

Post a Comment

Main Post

Rapid rollback of Kurdish-led forces reshapes Sharaa's Syria

The retreat of the Syrian Democratic Forces (SDF) in the north-east marks the biggest change of control in Syria since the fall of Bashar al...